مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے لبنان کے مختلف علاقوں پر دوبارہ جارحیت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز نے بیروت کے علاقے ضاحیہ پر دوبارہ بمباری کی ہے۔ مقامی افراد نے کہا ہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران صہیونی فوج نے ضاحیہ پر چار مرتبہ فضائی حملہ کیا ہے۔
دوسری جانب لبنان کے علاقے بقاع سے خبر ملی ہے کہ صہیونی فضائیہ نے مختلف حصوں پر بمباری کی ہے۔
صہیونی فوج لبنان پر زمینی حملہ کرنے کے لئے مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر موجود ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے حزب اللہ کے جوانوں اور صہیونی فورسز کے درمیان خونریز جھڑپیں ہوئی ہیں۔
بدھ کی صبح حزب اللہ کے ساتھ تصادم میں کئی صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد صہیونی فوج عقب نشینی پر مجبور ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ